السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔
اردو میں آسان ٹائپینگ کرنے کا آسان طریقہ؟
پہلے ایسا ممکن نھیں تھا ۔ لیکن ونڈوز ایکس پی آنے کے بعد یہ ممکن ہوا کے کسی ویب سائیٹ یا فورم پر براہ راست اردو لکھی جا سکے۔
پہلے اردو کے سافٹ وئیر ، انپیج پر اردو لکھی جاتی تھی اور پھر اس کو ایڈوبی فوٹوشاپ یا کورل ڈرا پر در آمد کیا جاتا تھا۔
اسکے بعد اس کو پھر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں برآمد کیا جاتا تھا اور ویب سائیٹ میں مختلف جگہ لگایا جاتا تھا۔
جوکہ ایک بھت ہی زیادہ مشکل ترین کام تھا۔ اور خصوصا ان ویب سائیٹس کے لئیے جو لمحہ بہ لمحہ اپ ٹو ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔
جب ونڈوز ایکس پی پر اردو ٹائیپنگ ممکن ہوئی تو اسکے بعد اردو کی بورڈ کا مسئلہ آگیا کہ اردو کو جیسے رومن ٹائپ کیا جاتا ہے ویسا ہی کی بورڈ بھی ہو تو مزہ آجائے۔
یعنی ہر حرف کا جو تلفّظ ہو ویسا ہے
میں آپ کو بتاتا ہوں اب کہ یہ کیسے ممکن ہے۔
طریقہ
سب سے پہلے اپنی ونڈو میں اردو کو ایکٹیو کریں۔ یعنی آپ ٹائیپ کرسکیں اردو۔
اگر آپ کے پاس اردو ایکٹیو نھیں ہے تو ونڈوز کی سی ڈی ، سسٹم میں دے دیں۔
اس کے بعد درجہ ذیل قدموں کو ملاحظہ کرکے
Start >
Control Panel >
Regional and Language Options >
Languages >
پر کلک کریں Details اب یہاں پر
Add >
اب یہاں اردو کا انتخاب کرکے اوکے کردیں
اب مندرجہ ذیل فونیٹک کی بورڈ ڈاءون لوڈ کرکے انسٹال کریں۔
-
اب جس ونڈو پر آپ آخری وقت تھے اردو کو ایکٹیو کرنے کے لئیے۔ اس پر پھر جائیں
Key Settings اب اس پر کلک کریں یہاں
Phonetic اب
کی بورڈ کا انتخاب کریں اور اوکے کردیں۔
آپ کا کام مکمّل ہوگیا۔
مزید وضاحت:
اب ٹائیپنگ کے وقت زبان کو اردو سے انگلش یا انگلش سے اردو میں بدلنے کے لئیے بائیں طرف والا ایلٹر بٹن اور ساتھ میں دائیں طرف والا شفٹ کا بٹن استعمال کریں۔
اگر آپ کو کی بورڈ کے بٹنز کی ٹھیک سے سمجھ نھیں آرہی تو کوئی بات نھیں۔ اس کا بھی حل ہے۔
Start >
All Programs >
Accessories >
Accessibility >
On Screen Key Board >
اب آپ جھاں اردو ٹائیپنگ کرنا چاہتے ہیں ، وہاں ایک دفعہ کلک کریں اور ایک دفعہ سکرین پر جو کی بورڈ ہے، اس پر کلک کریں۔
سارے اردو کے حروف آپ کے سامنے ہوں گے۔
مزید حروف سکرین پر دیکھنے کے لئیے شفٹ کا بٹن دبا کر رکھیں تو مزید حروف آپ کے سامنے آجائیں گے۔
014647ac-25ee-4860-bee1-66a69cdd5d69|0|.0